(ویب ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی، جنگی حقائق اور ریاستی بیانیوں سے پردہ اُٹھاتی کتاب "The War That Changed Everything" کی رونمائی 11 اگست کو کی جائے گی۔
اس اہم کتاب کو معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی اسکالر احمد حسن العربی نے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں معرکۂ حق اور بنیان مرصوص جیسے کلیدی موضوعات سے متعلق مستند حقائق اور معلومات پہلی بار شواہد کے ساتھ منظرِ عام پر لائی گئی ہیں۔
کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تاریخی تناظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، جب کہ پہلگام کے جھوٹے بیانیے سے لے کر معرکۂ حق تک کے تمام اہم راز اور تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔
کتاب میں جنگ کے دوران اندرونی فیصلہ سازی کے کئی اہم پہلوؤں کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی " بنیان مرصوص" جیسے اصطلاحی نام کے پس منظر، اس کے خالق اور وجوہات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔