(ویب ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی معرکہ حق سکوائر کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری چوک تا ریخی دن پر معرکہ حق سکوائر سے موسوم کردیا گیا ۔ معرکہ حق سکوائر پراجیکٹ کے سنگ میل کی نقاب کشائی کے بعد دعائے خیر کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا۔انہوں نے اوور ہیڈ برج اور دیگر روڈز کا معائنہ کیا ۔
وزیراعلی مریم نواز نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تفتصلی بریفننگ دی ۔
راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دولاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی
معرکہ حق سکوائر میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا ۔
روات تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ، تیسرا فیز جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے ۔
روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا ۔ سگنل فری کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کرےگا۔