پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز حیدر علی کو معطل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز حیدر علی کو معطل کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے بلے باز حیدر علی کو معطل کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں ۔واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرٹ بورڈ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کرے گا۔کیس کے تنائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا۔قانونی کارروائی کے خاتمے تک پی سی بی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔

Watch Live Public News