سندھ حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان  

سندھ حکومت کا 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان  

(ویب ڈیسک )  صوفی بزرگ اور معروف شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے موقع پر سندھ حکومت نے 9 اگست بروز ہفتہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔  

اس حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔  

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ 3روزہ عرس کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے شروع ہوتی ہیں، جن میں ملک بھر سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News