(ویب ڈیسک) سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پرترک صدر رجب طیب ایردوان کااہم بیان آگیا۔
ترک صدررجب طیب ایردوان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی پرخلوص دعوت پر ہم نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر ہم نے تینوں ممالک کے درمیان ایک "مشترکہ دفاعی معاہدے پردستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی یہ معاہدہ ہماری سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا ،یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل51 میں بیان کردہ دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے ۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ خطےمیں امن،خوشحالی اوراستحکام کےخواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے ، ترکیہ بات چیت اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات اور بحرانوں کو حل کرنے کیلئے اپنےاصولی مؤقف پر عزم کے ساتھ گامزن رہے گا ، اللہ تعالیٰ سےدعا گو ہوں کہ ہمارا یہ دورہ باہمی مشاورت اور آج طے پانےوالامعاہدہ ہمارے پورےخطے کیلئےخیر،برکت،امن اوراستحکام کا ذریعہ بنے۔