استحکام پاکستان پارٹی نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کر دی

استحکام پاکستان پارٹی نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کر دی

(ویب ڈیسک ) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے  نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کر دی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے  فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور چیف آف ڈیفینس فورسز اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش  کرتا ہوں،قوم 10 مئی بھارت کا حملہ اور پاک فوج کا شاندار جواب نہیں بھولی، دشمن آج  بھی ہمارا الگ وجود تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاک فوج کے باعث دشمنی کو آنکھیں اونچا کر کے دیکھ سکتے ہیں،اپنی عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرنا آسان کام نہیں،سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والے اپنے بچوں کو بارڈر پر بھیجیں،شہداء کے والدین اور بچوں پر کیا بیتی ہے، پراپیگنڈا کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے ۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ 10 مئی کو دشمن کیسے بھاگا ساری دنیا نے دیکھا،آج تک نہیں ہوا کہ دشمن کے 7 جہاز گرائیں اور ہمارا ایک بھی نہیں،   آج پاک فوج کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص تبدیل ہو چکا ہے،اللہ تعالٰی کے کرم سے ہمارے سینے پاک فوج نے چوڑے کئیے، ملک کے خلاف بکواس کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئے،حکومت میں  رہیں نہ رہیں،  اس ملک کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے  رہنما   عبد العلیم خان نے کہا کہ  پنجاب کو 4 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے،  مغربی پنجاب کا ہیڈکوارٹر فیصل آباد ہونا چاہیے ، صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کریں۔

وفاقی وزیر نے امریکہ،  روس، آذربائیجان،  افغانستان،  مصر اور ترکی کے اعدادوشمار پیش کر دیئے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ  چاروں صوبوں کے وزراء اعلی سے اپیل کریں گے کہ لوگوں کی مشکلات کم کریں، نئے صوبوں سےلوگوں کو ان کی دہلیز کے پاس انصاف اور حقوق ملیں گے۔

Watch Live Public News