وزیر اعظم کا SOS چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا کو خراج تحسین

وزیر اعظم کا SOS چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم نے مسز ثریا انور کی SOS چلڈرن  ویلجز پاکستان کے لئے 50 سالہ خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم  نے SOS چلڈرن ویلجز پاکستان کی سبکدوش ہونے والی صدر مسز ثریا انور کو یتیم اور کمزور بچوں کے لیے پانچ دہائیوں تک رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی سربراہی میں ایس او ایس  65 پراجیکٹس کر چکی ہے، 2600 بچوں کی دیکھ بھال، 12,500 طلباء کو تعلیم پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے اور ہر سال 1,200 نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ 

وزیر اعظم  نے   مسز ثریا انور کے دیئے ہوئے اعتماد کی بنیاد پر 25,000 عطیہ دہندگان کی حمایت کو بطور ثبوت اجاگر کیا۔

وزیراعظم کا پیغام جناب شاہد حامد نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں پڑھ کر سنایا اور تمام شرکاء کی جانب سے زبردست تالیوں سے اس کو سراہا گیا۔

حکومت نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسز ثریا انور آنے والے سالوں میں اس تنظیم کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔

سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کو SOS چلڈرن ویلجز پاکستان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News