(ویب ڈیسک ) گڈز ٹرانسپورٹرز نے کل سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
سابق رکن سندھ اسمبلی و صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، ہماری گاڑیوں کے ناجائز چلانے اور گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرائیوز کو لاک اپ کیا گیا ہے، 72 گھنٹوں کے دوران پنجاب حکومت کے نمائندوں نے رابطہ ضرور کیا تھا، پنجاب نے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد بھی مطالبات نہیں مانے۔
ملک شہزاد اعون نے کہا کہ پیر سے مکمل ہڑتال کررہے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں سے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کوئی لوڈنگ نہیں کریں گے،جب تک وفاقی حکومت، پنجاب اور سندھ حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے ہڑتال جاری رہے گی، تمام تر صورتحال کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔