لیڈی ڈاکٹر نے ‘مس پاکستان یونیورسل 2022’ کا ٹائٹل جیت لیا

لیڈی ڈاکٹر نے ‘مس پاکستان یونیورسل 2022’ کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) اگرچہ ڈاکٹر کو اپنے پیشے سے بہت سنجیدہ اور پرعزم سمجھا جاتا ہے اور وہ عموماً گلیمر سے دور رہتے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی ایک لیڈی ڈاکٹر کا ‘مس پاکستان یونیورسل 2022’ کا ٹائٹل جیتنا اپنے آپ میں بڑی بات سمجھی جا رہی ہے۔ ‘مس پاکستان یونیورسل 2022’ کا ٹائٹل خاتون ڈاکٹر شفق اختر نے جیت لیا ہے۔ ڈاکٹر شفق کا تعلق لاہور سے ہے۔ شفق اختر انسٹاگرام پر بیلا اختر (bella_akhtar) کے طور پر سرگرم ہیں۔
ڈاکٹر شفق بھلے ہی انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ ہوں لیکن پھر بھی ان کے 3000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے اپنے اکائونٹ پر ہسپتال کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جہاں وہ کام کرتی ہیں۔ طبی پیشے میں جہاں وہ کافی سنجیدہ ہیں، وہیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی کافی اسٹائلش نظر آتی ہیں۔
اس مقابلے کی فاتح بننے کے بعد ڈاکٹر شفق نے کہا کہ بیوٹی کوئین بننا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔