پی ایس ایل 7، کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پہنچ گئی

پی ایس ایل 7، کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پہنچ گئی
کراچی ( پبلک نیوز) پی آئی اے اور پی ایس ایل ساتھ ساتھ۔ قومی ائر لائن کھلاڑیوں، آفیشلز اور براڈ کاسٹرز کو کراچی سے لاہور پہنچانے کے لئے تین خصوصی پروازیں چلا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کے لئے پہلی خصوصی پرواز پی کے 6312 آج شام 6. بجے لاہور پہنچی۔ دو خصوصی پروازیں منگل کی دوپہر کو کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔ خصوصی پروازوں کے لئے بوئنگ 777 اور ائر بس طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔ پی آئی اے نے کراچی اور لاہور ائر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ائر پورٹس اور دوران پرواز کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ لاہور ائر پورٹ پر سٹیشن مینیجر ہی آئی اے علی اصغر زیدی اور کارپوریٹ مینیجر اسد صلاح الدین نے ٹیم ممبران کو خوش آمدید کہا۔ پی آئی اے ہر اہم موقع پر خدمات کی فراہمی اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے۔ ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اپنے قومی ہیروز کو آرام دہ سفر کی سہولتں فراہم کر رہی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔