مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد

مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد
کیپشن: مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کی جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث درخواست مسترد کی گئی ہے، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالتی حکم پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب کیا آپ نے رپورٹ دیکھی ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی دیکھنا ہے ، اگر میٹنگ کل ہوتی ہے اور انکی جلسے کی اجازت مسترد ہوجاتی ہے تو کہاں جائیں گے ؟

جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر آپ جلسے کی اجازت دیتے ہیں تو ایک دن میں تیاری ممکن کیسے ہوگی ؟اگر آپ ان کی درخواست پر آج فیصلہ کردیں گے تو کیا حرج ہے۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کرینگے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو آپ سے اسی جواب کی توقع تھی۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ 

Watch Live Public News