سفاک باپ کی اپنے بیٹےکوپھانسی دینے کی کوشش

سفاک باپ کی اپنے بیٹےکوپھانسی دینے کی کوشش
کیپشن: سفاک باپ کی اپنے بیٹےکوپھانسی دینے کی کوشش

ویب ڈیسک: مظفرگڑھ میں ظالم باپ کی اپنے معصوم بچے کو پھانسی دیکر قتل کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق گلے میں سفاک شخص نے 4 سالہ بیٹے کے گلے میں رسی ڈال کر درخت سے لٹکا دیا، پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں سنگدل باپ نے 4 سالہ بچے کے گلے میں رسی ڈال کر درخت پر پھانسی دینے کی کوشش کی۔

بچے کی چیخ و پکار سن کر گشت پر موجود پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 4 سالہ معصوم واسع کو پولیس نے باغ سے ریسکیو کرلیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ معصوم بچے کے گلے میں رسی سے نشان نیلگوں پڑ گئے، پولیس نے اپنی مدعیت میں ظالم باپ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

شہریوں کی کثیر تعداد نے تھانے پہنچ کر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس ٹیم کو فوری ریسپانس اور ملزم کی فوری گرفتاری پر شاباش دی۔

Watch Live Public News