ویب ڈیسک: کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے بس سروس چوتھے روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پنچاب اور خیبر پختونخواہ جانے والی بس سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر حکام اور ٹرانسپوٹرز کے درمیان مزاکرات کے بعد وزیراعلی بلوچستان نے مطالبات تسلیم کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔آج ایک بارپھر حکومتی وفد کے ساتھ مزاکرات ہونگے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہےکہ پنچاب اور خیبر پختونخواہ جانے والی بس سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہے،4 روز قبل ضلع شیرانی کے علاقے میں مشتعل افراد نے بس کو نذر آتش کیا،حکومت نذز آتش کی جانے والی بس کا معاوضہ ادا کرے۔
ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،مطالبات تسلیم نہ ہوئے کی صورت میں احتجاج میں شدت لائیں گے۔