یوکرین: فضائی بیڑے میں فرانسیسی میراج اورامریکیF-16طیارے شامل

یوکرین: فضائی بیڑے میں فرانسیسی میراج اورامریکیF-16طیارے شامل
کیپشن: یوکرین: فضائی بیڑے میں فرانسیسی میراج اورامریکیF-16طیارے شامل

ویب ڈیسک: صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو تصدیق کی کہ یوکرین کی فضائیہ کو فرانسیسی میراج 2000-5 اور نیدرلینڈز سے ملٹی رول لڑاکا طیارے ایف سولہ کی ایک کھیپ موصول ہو گئی ہے۔زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، " یوکرین کے فضائی بیڑے کی ترقی جاری ہے۔"

انہوں نے مزید لکھا، فرانس سے میراج 2000 جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، جس سے ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میں ( فرانسیسی صدر) ایمانوئل ماکرون کی قیادت اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فرانس کے صدر نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ یوکرین کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں ایک اور قدم ہے۔"

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے جون 2024 میں فرانس کے یہ جنگی طیارے بھیجنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے یوکرین کے پائلٹ اور تکنیکی ماہرین فرانس میں اس طیارے کی تربیت لے رہے تھے۔ لوکورنو نے اکتوبر میں وضاحت کی تھی کہ اس میں اب فضائی حملے کرنے کے لیے فضا سے زمین پرمار کرنے والا جنگی سازوسامان اور روسی جیمنگ کے خلاف مزاحمت کے لیے الیکٹرانک وارفیئر ڈیفنس شامل ہیں۔

یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے کہا کہ نیدرلینڈز نے اضافی امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کیے ہیں۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی میراج طیاروں کے ساتھ "ہمارے دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے، جلد ہی جنگی مشن شروع کر دیں گے۔"

زیلنسکی نے کہا، "(لڑاکا طیاروں کی) تازہ ترین ترسیل کے ساتھ، ہم ایف سولہ کے اپنے بیڑے کو بڑھانا بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے اس کام میں نیدرلینڈز اپنے وعدوں کو پورا کر رہا ہے۔"

کئی یورپی ممالک نے اپنے کچھ امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کو یوکرین کو دینے کا وعدہ کیا ہے، جس میں ناروے بھی شامل ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو، اس خدشے کے پیش نظر کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے واشنگٹن کی حمایت میں کمی واقع ہو سکتی ہے، کیف کے لیے اور بھی اہم ہے۔"

زیلنسکی نے کہا، "میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جو اس میں مدد اور تعاون کررہا ہے۔"

Watch Live Public News