فیصل چوہدری  کی جیل افسران کو گالیاں،  حکام  کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لا ئی جا سکی

فیصل چوہدری  کی جیل افسران کو گالیاں،  حکام  کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لا ئی جا سکی

(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کے احاطے کے اندر یہ ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے جیل افسران کو گالیاں دینا کا معاملہ،گزشتہ روز پبلک نیوز کی اس حوالے سے خبر نشر ہونے کے بعد ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی تاہم   جیل حکام کی جانب سے تاحال فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا جا سکی۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کے احاطے کے اندر یہ ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے جیل حکام کو روکے جانے پر گالیاں دی تھیں۔

وائرل ہونے والی  ویڈیو  میں فیصل چوہدری کو سر عام جیل حکام کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے گیٹ پر تعینات افسر عمران ریاض کی جانب سے فیصل چوہدری کو پانچ منٹ کے انتظار کا کہا جا رہا تھا  جس کے باجود فیصل  چوہدری سر عام با آواز بلند روکنے والوں گالیاں دے رہے تھے ۔

فیصل چوہدری کی جانب سے اڈیالہ چوکی میں گزشتہ روز ایک درخواست بھی دی گئی تھی۔ درخواست میں فیصل چوہدری نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں 2 گھنٹے تک روکے جانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر چوکی میں درخواست دیتے وقت بھی جیل میں تعینات افسران اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے روکے جانے پر فیصل چوہدری مسلسل گالیاں دیتے رہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  گالیاں دینے پر جیل حکام کی جانب سے بھی فیصل چوہدری کے خلاف درخواست دینے کا فیصلہ تو کیا گیا تاہم ایک دن گزر جانے کے باوجود اس کے مندرجات یا  دراخوست تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

پبلک نیوز کی جانب سے جیل حکام سے رابطہ بھی کیا گیا مگر وہ فیصل چوہدری کے خلاف درخواست دینے پر کچھ کہنے سے بھی گریزاں ہیں۔

Watch Live Public News