آرمی چیف سے مالدیپ کے  چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

آرمی چیف سے مالدیپ کے  چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز  نے ملاقات کی۔ میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  دونوں اطراف نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا، فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ  کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج پیشہ ورانہ محارتوں اور لگن کو سراہا۔

Watch Live Public News