حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

(ویب ڈیسک )   حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ بھر میں 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی  گئی ہے۔ جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا،سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔

Watch Live Public News