ویب ڈیسک: افغانستان بھی بھارت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کھیل کو سیاست کی نذر کرنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر غور کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کرے گا، جس سے افغان کرکٹرز کی لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان اس سے قبل بھی کھیلوں کے میدان میں سیاسی فیصلے کر چکا ہے۔ گزشتہ سال افغان ٹیم نے ایک مجوزہ ٹرائی سیریز سے دستبرداری اختیار کی تھی، جس کے بعد زمبابوے کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا۔