ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پی سی بی کا آئی سی سی کو جواب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پی سی بی کا آئی سی سی کو جواب
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پی سی بی کا آئی سی سی کو جواب

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کے دہرے معیار کے خلاف بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی سے وضاحت طلب کی تھی، جس پر پی سی بی نے باضابطہ جواب ارسال کر دیا ہے۔ تاہم پی سی بی کے جواب کی تفصیلات آئی سی سی ہی جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس معاملے کے حل کے لیے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ بنگلادیش سے متعلق آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ ہے، جس پر پاکستان نے بنگلادیش سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

حکومتی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی سی سی میں جے شاہ کے اثر و رسوخ کے باعث انصاف اور برابری کے اصول متاثر ہوئے اور مختلف ممالک کے لیے مختلف معیار اپنایا جا رہا ہے، جس کے خلاف احتجاج ضروری تھا۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلان سے ٹورازم سیکٹر متاثر ہوا اور شائقین کی جانب سے بڑی تعداد میں ہوٹل بکنگ منسوخ کی گئی۔

Watch Live Public News