کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے سفارشات پر عمل درآمد کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سندھ صوبائی وزیر بورڈز اور جامعات اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم نے آٹومیشن اور ڈجیٹلائیزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے چیئرمین نے پہلی جماعت سے 8 جماعت کی اسیسمینٹ اورامتحانات کےنظام میں کئے گئےاصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آٹومیشن اور ڈجیٹلائیز کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بورڈزاسماعیل راہو نے ایڈیشنل سیکریٹری بورڈز، کراچی اور نوابشاہ کے تعلیمی بورڈزکے چیئرمین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈجیٹلا ئیزیشن کو جلد مکمل کرنے کے لیے اپنی سفار شات مرتب کرے گی۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی بورڈزکا رزلٹ ڈجیٹلائز کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ تمام تعلیمی بورڈز آٹومیشن اور ڈجیٹلائیزیشن ہونے کے بعد اساتذہ گھر بیٹھ کر بھی پیپرز چیک کر سکیں گے۔