ویب ڈیسک:(محمدساجد)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کسی کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے نہیں ہیں، پی ٹی آئی اقتدار پر دوبارہ آنے کے لئے بے چین ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کا کہنا تھا کہ4 ماہ سے پارا چنار میں جو ہورہا تھا سب سامنے ہے، علی امین گنڈا پور اسلام آباد پر حملہ آور ہورہے تھے، وفاق پر حملہ ہے، قومی دولت کو انہوں نے 4 سال اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا، کے پی کے کے فنڈز کسی ’لابیئسٹ‘ کو دے جارہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس کی خبریں سرگرم ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا بشریٰ بی بی سے متعلق کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہے مگر جب انہوں نے اسلام آباد پر حملہ کیا اُس وقت رابطے ہوئے تھے۔
اہم انکشاف کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جو ’انڈرسٹینڈنگ‘ بانی پی ٹی آئی میں اور جو وفد اڈیالہ جیل گیا تھا اُس انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزی کی، اُن کے عزائم ہیں لیڈر بننے کے۔
بشریٰ بی بی کا خیال تھا کہ وہ اگر ڈی چوک کو فتح کرلیں گی تو پھر لیڈر شپ اُن کے ہاتھ میں آجائے گی۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے بیک دوڑ رابطے ہیں کیونکہ وہ وزیراعلیٰ کے پی کے ہیں اور اُن کی ایک سرکاری پوزیشن ہے۔