یو اے ای نے  رواں ماہ 2 ارب ڈالر رول اوور کرنیکا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم 

یو اے ای نے  رواں ماہ 2 ارب ڈالر رول اوور کرنیکا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ   یو اے ای نے رواں ماہ 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اتوار کو رحیم یارخان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات مفید رہی اور سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات ہوئی، متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ 2 ارب ڈالررول اوور کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ  جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی ترقی نہیں کرسکتے، بجلی کی قیمت کم کرنے کے 2، 3 آپشنز ہیں، رواں ہفتے ایک اور میٹنگ کرکے آپشنز کو  آگے لے کر بڑھیں گے، آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سمیڈا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا اس کا بورڈ مکمل کیا، 15جنوری کو سمیڈا سے متعلق ایک اور میٹنگ کریں گے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکسٹائل روایتی برآمدات کا ایک بہت بڑا سورس ہے، ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے لیے ہمارا روایتی ذریعہ ہے۔ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ   کرم میں امن معاہدے کے بعد ایک واقعہ ہوا اور قافلے پر حملے میں ڈی سی زخمی ہوئے، امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ ایک مذموم حرکت ہے۔

Watch Live Public News