پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی 2024 پریڈ کا کراچی میں انعقاد

پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی 2024 پریڈ کا کراچی میں انعقاد

(ویب ڈیسک )  آئی ایس پی آر کے مطابق   پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ 2024  کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یہ تقریب پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل سال کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا کہنا تھا کہ سرکریک سے جیونی تک پاکستان کے ساحلی علاقے کے تحفظ کے لیے پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ نیول چیف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران سمیت سول معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Watch Live Public News