ویب ڈیسک: لاہور میں ہئیرکےعلاقے میں اکیڈمی کےپرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، پولیس نے تھانہ ہئیرمیں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ طالبہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ پرنسپل افتخارنے اتوارکوایکسٹرا کلاسز کےلیے نویں جماعت کی طلباء کواکیڈمی بلایا، ملزم نے باقی طلباء کو واپس بھیج دیا، ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو لیب روم میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیاگیاہے، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔