عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کے روز سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی، تاہم اس دوران جیل کے باہر سے کسی بھی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

Watch Live Public News