ویب ڈیسک: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ای میل موصول ہو گئی ہے۔
بی سی بی ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے گزشتہ رات بی سی بی کو ایک جوابی ای میل بھیجی ہے، جس میں بنگلادیش سے سیکیورٹی خدشات کی نوعیت اور تفصیلات کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ آج آئی سی سی کو تفصیلی جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نہ تو آئی سی سی کی جانب سے ورچوئل کال ہوئی اور نہ ہی بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کے ضیاع کا ذکر کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا ہے اور بھارت جانے کی ہدایت کی ہے۔