ویب ڈیسک: بورے والا میں ادھار کی رقم 500 روپے واپس مانگنے پر دو افراد نے چھریوں کے وار کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے جو ظفر کالونی کا رہائشی تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں چنوں موڑ کے قریب پیش آیا۔
واقعے کے بعد مقتول کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔