(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کارکردگی رپورٹ عوام کےسامنےلانےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کےتمام محکموں سےمتعلق کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی سےآگاہ کیاجائےگا۔سندھ میں سرمایہ کاری کےامکانات، مالی نظم و نسق اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےاہداف پیش کیےجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 15جنوری کو ایوان صدر اسلام آباد میں سندھ ویژن تقریب کا انعقاد کیا جانے کا امکان ہے، تمام شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کو سندھ ویژن تقریب میں مدعو کیاگیاہے۔
ذرائع نے بتایا ہے ہک چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ ویژن تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔