(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا پلان تیار کرلیا۔منصوبے پر عملدرآمد سے ٹرانسپورٹ اخراجات کم،صارفین کو ریلیف ملے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت ڈیزل 100 فیصد ٹرانسپورٹ سپلائی پر فراہم ہو رہا،پیٹرول کی سپلائی ملک بھر میں 60 فیصد ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے۔پلان کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں پائپ لائن بچھائی جائے گی،غیر قانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کیلئے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے صحافیوں کو پیٹرولیم سیکٹر بارے بریفنگ دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا،ایجنڈے پر عملدرآمد سے گیس قیمتوں میں استحکام آیا،گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یا صارفین جو ایندھن استعمال کر چکے اس کی ادائیگی کرنی ہے،حکومتی تین کمپنیوں کی ادائیگیوں بارے ہائی پاورڈ کمیٹی بنائی گئی ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات کئے گئے،آئل سپلائی چین اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مسائل پر توجہ ہے،آئل سپلائی چین او ایم سیز کو ایف بی آر سے ادائیگیوں بارے مسائل حل طلب ہیں، وزارت خزانہ کے ساتھ ادائیگیوں بارے دو سے تین میٹنگز ہو چکی،اس حوالے سے ایک ہفتے سے دس اندر تک کوئی پیشرفت متوقع ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہایل پی جی انڈسٹری کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائےگی،ایل پی جی سیکٹر اس وقت ڈی ریگولیٹ، قیمتیں ریگولیٹ ہو رہیں،ریکوڈک کے اوپر پہلا ڈالر کب خرچہ کیا گیا تھا ؟ ،مائننگ سیکٹر کو ڈویلپ کرنے کیلیئے لانگ ٹرم پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز نے پٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی پر بیٹ رپورٹرز کو بریفنگ دی۔انہوں نےکہا کہ قطر سے 2026 میں ماہانہ دس کی بجائے 7 کارگوز لیں گے،قطر سے مجموعی طور پر سالانہ 120 کارگوز منگواتے تھے،2026 میں قطر سے 84 ایل این جی کارگوز منگوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ نظر ثانی معاہدہ ہے،اوگرا نے پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی، سرپلس کارگوز عالمی مارکیٹ منتقل کرنے کے معاہدے کے بعد قیمتیں بڑھنے سے روکیں، 18 نومبر کو قطر کے ساتھ سرپلس ایل این جی کارگوز منتقلی کا معاہدہ ہوا،معاہدے سے 242 ارب روپے کی درآمدی ایل این جی گھریلو سیکٹر کو منتقل کرنے سے روکی۔