کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی گٹر میں گرنے سے بچہ جاں بحق

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی گٹر میں گرنے سے بچہ جاں بحق

(ویب ڈیسک ) کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی گٹر میں گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا۔بچے کی شناخت نعمان ولی کے نام سے ہوئی۔واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔

کم سن بچے نعمان ولی کی ہلاکت پر پولیس سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔قانونی کاروائی کے بعد کمسن بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پبلک نیوز نے 13 دسمبر کو اسلام آباد میں گٹرز کے ڈھکن غائب ہونے کی نشاندہی کی تھی ۔سال 2023 میں سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ بیٹا گٹر میں گرنے سے جانبحق ہوئے تھے ،15 سالہ عبدالرحمان کو بچانے کے لیے والد ارشد گٹر میں اترا تھا جو واپس نہ لوٹ سکا۔

Watch Live Public News