(ویب ڈیسک ) لاہور یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ ہوش میں آگئی ۔
آئی سی یو میں زیر علاج 21 سالہ طالبہ فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے بعد طالبہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ فاطمہ نے اہلخانہ سے بات بھی کی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ فاطمہ اب خود سانس لے رہی ہے جبکہ آکسیجن سپورٹ جاری ، ہیمو ڈائنامکس مستحکم ہے۔ طالبہ کا جی سی ایس لیول 14،15 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیوروسرجیکل ٹیم ریڑھ کی ہڈی کی ممکنہ سرجری سے متعلق کل دوبارہ جائزہ لے گی۔