کیا دلیپ کمار ، حوالدار لالک جان شہید سے زیادہ اہم ہیں ؟

کیا دلیپ کمار ، حوالدار لالک جان شہید سے زیادہ اہم ہیں ؟
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات کی خبریں اس وقت دنیا بھر کے میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جبکہ آج حوالدار لالک جان شہید کا یوم شہادت بھی ہے جس پر سوشل میڈیا میں پاکستانی صارفین کی ایک بڑی تعداد کی طرف سے نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا یوم شہادت آج ہے ، انہوں نے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر دشمن ملک بھارت کے ساتھ لڑتے ہوئے بہادری سے معرکہ کارگل میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مگر ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے فیس بک ، ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا افسوس کا اظہار کیا کہ پورے پاکستانی میڈیا پر دلیپ کمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ حوالدار لالک جان شہید کے بارے میں کوئی خبر بھی نشر نہیں کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کیا بھارت کے اداکار دلیپ کمار کی وفات لالک جان شہید کے یوم شہادت سے بھی زیادہ اہم ہے ، جہاں پر سوشل میڈیا پر اکثر لوگ حوالدار لالک جان کو مرکزی کوریج نہ ملنے پر شکایت کرتے نظر آئے وہیں پر اکثر صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ مقابلہ نہیں بنتا ، دلیپ کمار ایک لیجنڈ اداکار تھے اور آج ان کی وفات ہو ئی ہے اس لئے اس خبر کو میڈیا میں زیادہ اچھالا گیا ہے۔

Watch Live Public News