وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن واقعہ پر قوم سے ملک گیر احتجاج کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن واقعہ پر قوم سے ملک گیر احتجاج کی اپیل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تقدیس قرآن کے روز قوم سے ملک گیر احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے یہ کہا ہےکہ سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے، سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لیے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے، بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے اور قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔