بھارت کی چین کے مذہبی معاملات میں مداخلت پر چینی سفیر کا شدید ردعمل

بھارت کی چین کے مذہبی معاملات میں مداخلت پر چینی سفیر کا شدید ردعمل
کیپشن: بھارت کی چین کے مذہبی معاملات میں مداخلت پر چینی سفیر کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک: چین کے مذہبی و داخلی امور پر بھارتی عہدیداران کے حالیہ بیانات پر چین نے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ بھارت میں تعینات چینی سفیر ژو فیہونگ نے بھارت کی مداخلت کو چین کی خودمختاری پر کھلا وار قرار دیتے ہوئے سخت ردِ عمل دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر رسوائی کا شکار، بھارت خود انتشار کا شکار، مگر مودی سرکار کی چین کے پرامن خطے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہاہے۔

بھارت میں چین کے سفیر ژو فیہونگ نے  سخت ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عہدیدار کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے پر تبصرہ،بھارتی حکام کی دلائی لاما سے متعلق حالیہ باتیں چین کے داخلی معاملات میں مداخلت ہیں،دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت میں ہی تشکیل پایا،قانون کے تحت زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا نظام قائم ہے۔

ژو فیہونگ نے کہا کہ چین مذہبی امور میں آزادی اور خودمختاری کے اصول پر قائم ہے،مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چین کو حاصل ہے،کسی بیرونی تنظیم یا ریاست کو چین کے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

بھارت کی جانب سے دلائی لامہ کے جانشین پر تبصرہ چین کی خودمختاری پر کھلا وار ہے، بھارت کا چین کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کرنا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ چین کے بدھ مت، تبت اور ژی جیانگ پر بھارتی عہدیداران کا تبصرہ مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔

Watch Live Public News