ٹرمپ ٹیرف کوہتھیارکےطورپراستعمال کررہےہیں، چینی وزارتِ خارجہ

ٹرمپ ٹیرف کوہتھیارکےطورپراستعمال کررہےہیں، چینی وزارتِ خارجہ
کیپشن: ٹرمپ ٹیرف کوہتھیارکےطورپراستعمال کررہےہیں، چینی وزارتِ خارجہ

ویب ڈیسک: امریکا اور چین کے درمیان جاری معاشی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کی دھمکی کے جواب میں چینی وزارتِ خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ تجارتی ٹیرف کو " ہتھیار" کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جو کہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ چین، امریکی دباؤ کی پالیسیوں اور دھمکی آمیز رویے کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "تجارتی جنگوں اور ٹیرف کی لڑائیوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ایسی پالیسیاں عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں اور باہمی تعلقات کو کمزور کرتی ہیں"۔

چینی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ اقدامات کی حوصلہ شکنی کرے اور باہمی احترام و مفاہمت کی بنیاد پر تجارتی تنازعات کا حل تلاش کرے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حالیہ بیان میں چین پر مزید تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی، جس سے عالمی منڈیوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Watch Live Public News