ویب ڈیسک:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم دیا، ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالو ں میں 2روز کے ا ندر ریڈ او ربلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کی جائے، ڈاکٹر وں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل او رٹریننگ کرانے کی ہدایت کی، اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ ہسپتال کا وزٹ کر کے وزیراعلی مریم نوازشریف کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کی، مرحلہ وار اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیب بنانے کے منصوبے کاجائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل تک ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور ہارٹ سرجنز کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2مرتبہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جاکر خدمات سرانجام دیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتی کہ کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جان سے جائے ، مرتے ہوئے مریضوں کو علاج کے لئے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور سرجنز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں درکار سپیشلسٹ کی فہرست طلب کرلی ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت ا جلاس میں ہسپتالوں کے ایکوپمنٹ آڈٹ, ڈیتھ آڈٹ، لیب آڈٹ، نرسنگ آڈٹ اور ریکارڈ آڈٹ کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نےصفائی اور پارکنگ کی آؤٹ سورس سروسز کے باقاعدہ آڈٹ کا حکم دیا، ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سٹوڈنٹس نرسز کے لئے انجکشن ایس او پیز وضع اور آویزاں کی جائے۔
ایمرجنسی او رپیڈ ز وارڈز میں ٹرینڈ اور تجربہ کار نرسز کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کاحکم دیا، دوران ڈیوٹی نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، ہسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں سی ای او اور ایم ایس کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو خود انٹرویو لیں، ڈسٹرکٹ کے ہر بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین او رایم آر آئی مشین کی موجودگی اورفعالیت کو یقینی بنائیں، سرکاری ہسپتالو ں میں سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کو فعال کرنے ا ور باقاعدہ مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ہسپتالوں کے شکایات سیل میں غیر جانبدار افسر تعینات کیا جائے گا ، کمپلینٹ سیل اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سیکشن کو اشتراک کار کی ہدایت، ہسپتالو ں میں مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی تجاویز او رسفارشات پر غور کیا گیا، ہسپتالو ں میں دستیاب میڈیسن لسٹ از سر نو مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہسپتال کے اندر ہی مریض کو ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، ہسپتالوں میں فری میڈیسن ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
اس کے علاقوہ ایمرجنسی روم کے قریب ٹراما سنٹر کے قیام اور لائف سیونگ ڈرگز یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام فیصلو ں پر 3ماہ کے اندر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں عوام کو واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر ین نجی ہسپتالوں سے بھی بہتر بنانے کا عزم ہر صورت نبھائیں گے۔