ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش! کہا قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جنید صفدر کے ساتھ سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو شاباش دی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی پولیس ٹیم کے فرائض کو سراہتے ہوئے کہا آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے،پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں،جنید صفدر کے ہمراہ سکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔