چودھری عدنان قتل کیس:سابق ن لیگی سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور

چودھری عدنان قتل کیس:سابق ن لیگی سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور
کیپشن: چودھری عدنان قتل کیس:سابق ن لیگی سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چودھری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے  مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت منظور کی جبکہ ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے چوہدری تنویر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پولیس ہراساں یا گرفتاری سے باز رہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

چوہدری عدنان 2018 میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ حالیہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے تھے۔

Watch Live Public News