پابند سلاسل شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہ مولہ کی نشست سے شاندار جیت

پابند سلاسل شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہ مولہ کی نشست سے شاندار جیت
کیپشن: The resounding victory of Sheikh Abdul Rasheed alias Engineer Rasheed from the Bara Mullah seat

ویب ڈیسک: لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے  دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بھارتی میڈیا اور سرویز ایجنسیز کے ایگزٹ پول غلط ثابت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی اتحاد این ڈی اے بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تکبر میں مبتلا مودی کو حکومت سازی کیلئے چھوٹی چھوٹی جماعت کے در پر جانا پڑے گا۔ 

ان جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے گی جن سے مودی بات تک کرنا پسند نہیں کرتا تھا۔ بی جے پی نے انتخابی نعرہ ’اب کی بار 400 پار‘ لگایا تھا تاہم انتہا پسند جماعتوں کا اتحاد  300 کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی سرکار کی ظلم و بربریت کی پالیسی کو ووٹرز نے مسترد کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کی بارہ مولہ لوک سبھا سیٹ سے جیل میں بند آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے شاندار جیت حاصل کی۔ 

یہ جیت مودی سرکار کی مسلم کش پالیسیوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہ مولہ کی نشست سے کامیابی مقبوضہ وادی کی سیاست کا رخ بدلنے کی امید ہے۔ 

انجینئر رشید کی انتخابی مہم ان کے 24 سالہ بیٹے ابرار نے انتہائی کامیابی سے چلائی۔ اس مہم کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ انتخابی مہم جذبے اور جنون سے بھرپور تھی۔ پابند سلاسل انجینئر رشید کی انتخابی مہم کو ان کی ٹیم نے بھرپور انداز سے چلایا اور گھر گھر ان کی جانب سے امید کے پیغام کو پہنچایا۔ 

بارہ مولہ کی نشست پر انجنیئر رشید کی جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے ووٹرز کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ ان کے ووٹرز نے جیت کی خوشی میں فلک شگاف نعرے لگائے’

شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہ مولہ سے شاندار جیت مقبوضہ کشمیر کے باشعور عوام کو زیادہ دیر تک آزادی کی نعمت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔

Watch Live Public News