مودی کی شکست سے دلبرداشتہ پارٹی ورکرز کی ووٹرز کو گالیاں دینے کی ویڈیووائرل

مودی کی شکست سے دلبرداشتہ پارٹی ورکرز کی ووٹرز کو گالیاں دینے کی ویڈیووائرل
کیپشن: Video viral of party workers abusing voters upset by Modi's defeat

ویب ڈیسک: (علی زیدی)بھارتی الیکشن کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فیض آباد یا ایودھیا جہاں سے بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہاں بی جے پی ورکروں نے عوام کو گالیاں دے کر ویڈیو پوسٹ کرنا شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق لوک سبھا حلقہ میں بی جے پی کی شکست سے بوکھلائے دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر ویڈیو بنائی اور فیض آباد کے ووٹروں کو گالیاں دیں۔ اس کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے انہیں 6 جون کی رات گئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت دکش چودھری کا نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ پہلے بھی تنازعات میں رہا ہے۔ وہ کنہیا کمار کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے سرخیوں میں آیا تھا۔

غازی آباد کے ٹیلا موڈ پولیس اسٹیشن نے دکش اور انو چودھری کو گرفتار کیا ہے، جن پر نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے لوک سبھا انتخابات میں فیض آباد سیٹ سے بی جے پی کی شکست پر ایک ویڈیو وائرل کی تھی، جس میں انہوں نے ووٹروں کو گالیاں دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، شالیمار گارڈن، سدھارتھ گوتم نے کہا کہ 6 جون کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ جس میں رائے دہندوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت سے نازیبا ریمارکس کیے گئے ہیں۔ جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ٹیلا موڑ میں مقدمہ درج کر کے دونوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر