قوی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل ہوگا

قوی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل ہوگا

(ویب ڈیسک ) قوی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزراء اعلی شامل ہیں۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیےپیش کیا جائے گا۔رواں مالی سال 2025۔26کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پلان پر پریزینٹیشن اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

وفاقی اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے اہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دی جائے گی۔صوبوں کےاہم سماجی و معاشی اعشاریوں پر پریزینٹیشن اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

آئندہ مالی سال 2026۔27کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا،رواں مالی سال 2025۔26 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یکم اپریل2025 سے31 مارچ 2026 تک سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔یکم اپریل 2025 سے31 مارچ 2026 تک اسکیموں کی سی ڈی ڈبیلو پی اورایکنک سے منظوری کی رپورٹ پیش ہوگی۔

اجلاس میں میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلویشن رپورٹ پیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اجلاس کے ابتداء میں پریزینٹیشن دیں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں کل 3 بجے ہوگا۔

Watch Live Public News