(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے دوران 27 خارجی جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹے میں کارروائیاں کیں۔بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوراج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،خوارج کا یہ گروہ میران شاہ میں ممتاز شخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، عزم استحکام ویژن کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کےخاتمےکےلیے کارروائی پوری رفتار سے جاری رہے گی۔