کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 39 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 1780 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18,055 ہے، اس کے لیے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 59 ہزار 248 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 890,505 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال 13,205 اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38,887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔