پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،07 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،07 مارچ 2021

روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 کھائی میں جا گریں، ایک خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی

حادثہ سنگین تھا، خدا کا شکر ہے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا، وزیر ریلوے اعظم سواتی کی میڈیا سے گفتگو، کہا ابتدائی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائے گی، کسی کی غفلت ہوئی توبرداشت نہیں کریں گے۔

مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 39 زندگیاں نگل گئی، مزید ایک ہزار 780 افراد میں وائرس کی تصدیق، فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 55 ہو گئی، ایک ہزار 595 کی حالت تشویشناک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 3 کمانڈرزسمیت 8 دہشتگرد ہلاک،، آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں کیا گیا، مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل، جنید عرف جامد اور خالق شاہ دین عرف ریحان شامل

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے،عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے دوسرے وزیراعظم بن گئے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔