پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 07 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 07 مارچ 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جاری، مریم نواز سمیت ن لیگ کے دیگر مرکزی رہنما شریک، آئندہ کے لائحہ عمل اور چئیرمین سینیٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی، بلاول بھٹو حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کےلیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ظہرانے میں بلاول کے لیے مٹن بریانی، سجی، قورمہ ودیگر لذیز کھانے تیارن لیگی رہنما سردار ایاز صادق کہتے ہیں حمزہ اور بلاول کی ملاقات کا اچھا نتیجہ نکلے گا، نئی سیاست ہے ابھرتے ہوئے سیاستدان آپس میں مل رہے ہیںسینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملہ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے، پی ٹی آئی رکن کے مطابق انہیں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھیپاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا، وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔