ہم 10 ماہ سے جیلوں میں قید، امید کرتے ہیں زندہ کو انصاف مل جائے، یاسمین راشد

ہم 10 ماہ سے جیلوں میں قید، امید کرتے ہیں زندہ کو انصاف مل جائے، یاسمین راشد
کیپشن: We have been imprisoned for 10 months, we hope Zinda gets justice, Yasmeen Rashid

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا ہے کہ بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا بہت اچھی بات ہے۔ ہم بھی 10 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ ہمیں زندہ کو ہی انصاف مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیررسمی گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے پیسوں کو ذاتی تشہیر کے لیے اڑایا جا رہا ہے۔ راشن کے سامان پر نواز شریف کی تصویر تب لگائیں جب آپ راشن اپنی جیب سے دیں یہ قوم کا پیسہ ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی آپکی خوشی اور فرمائش کو پوری کرتے ہوئے آپکو وزیر اعلی بنا کر سارے نظام کو تباہ کیا گیا۔ مریم بی بی نے کہا کہ لڑکیوں کو تنگ کیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا، مریم بی بی آپ سے برا تو پہلے بھی کوئی نہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ 50 سالوں بعد بھٹو کو انصاف مل گیا، عدلیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا، ہم بھی دس ماہ سے جیلوں میں انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو کہ ہمیں زندہ کو انصاف مل جائے۔ عدلیہ سے ہم امید رکھتے ہے کہ ہمیں انصاف کے لیے 50 سال انتظار نہ کرنا پڑے۔