صدر مملکت  نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت  نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک )   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی  ہے، جسٹس نعیم اختر افغان   بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ  کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان  کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے جسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی ۔

صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی  ہے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہو رہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ، صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔