موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

(ویب ڈیسک )  عالمی ریٹنگ ایجنسی   موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔

موڈیز  نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ   بینکنگ سیکٹر کی آوٹ لک پہلے منفی تھی، بینکنگ کے اچھے منافع کی وجہ سے آوٹ لک مستحکم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   پاکستان کی معاشی شرح نمو دو فیصد رہنے کی توقع ہے،  مہنگائی کی شرح اس مالی سال میں 23 فی صد رہنے کا امکان ہے،  پچھلے مالی سال مہنگائی کی شرح 29فی صد تھی ۔

موڈیز رپورٹ کے مطابق   بینکنگ سیکٹر کا منافع بلند شرح سود ٹیکسز کی وجہ سے کم ہو سکتا ہے، پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی، ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا، بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ ، معاشی و سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News