ٹڈاپ کرپشن کیس: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں بری

ٹڈاپ کرپشن کیس: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں بری
کیپشن: ٹڈاپ کرپشن کیس: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں بری

ویب ڈیسک: کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کے 3 مقدمات میں بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ   کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو تین مقدمات میں بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدکب ہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

یاد رہے کہ ملزموں  پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

ٹڈاپ اسکینڈل میں متعدد کمپنمیوں سمیت مختلف افراد پر 70 سے زائد مقدمات 2013 میں درج کیے گئے تھے۔

ٹڈاپ اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔

اتحادی حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے: یوسف رضا گیلانی
کیس کی سماعت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر 2009 میں یہ کیس بنایا گیا، آج تمام وعدہ معاف گواہ ملزم بن گئے اور ملک سے فرار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے ہی بنایا تھا، ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں، ہم حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے، اتحادی حکومت کو بیک سٹیب نہیں کریں گے، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو مل کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ کل سینیٹ کے ایک اور ممبر کو اٹھا لیا ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت سے کہوں گا ان کو حاضر کریں، کل اگر وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تو پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا ہے کہ میں ہر کام آئین کی کتاب کے مطابق کرتا ہوں، میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں، کل دیکھا کہ بہت سارے ٹاک شوز ہو رہے تھے، پلانٹڈ لوگ بیٹھے تھے، لوگ کہہ رہے ہیں یہ سیر سپاٹا تو کرتے ہیں ہاؤس میں نہیں بیٹھتے، آفیشل دوروں پر جانا ضروری ہے ملک کی بدنامی نہیں کر سکتے۔

Watch Live Public News