گردشی قرض ختم کرنے کیلئے ایک اور قرض۔۔حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

گردشی قرض ختم کرنے کیلئے ایک اور قرض۔۔حکومتی منصوبہ سامنے آگیا
کیپشن: گردشی قرض ختم کرنے کیلئے ایک اور قرض۔۔حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک: حکومت کا گردشی قرض کے خاتمے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا۔ 11 فیصد سے کم شرح سود پر 12.5 کھرب کا قرض لیا جائے گا۔ قرض سے 24 کھرب گردشی قرضے سے 15 کھرب کی اصل رقم کلیئر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ حکومت کی کمرشل بینکوں کیساتھ قرض کی ڈیل طے پا گئی ہے۔حکومت 12.5 کھرب قرض چھ سال میں ادا کرے گی۔پہلے سال حکومت نئے قرض پر135 ارب روپے سود کی مد میں ادا کرے گی۔باقی 215 ارب قرض کی اصل رقم ادا کرنے کیلئے استعمال ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ بڑھنے سے نئے قرض پر شرح سود بھی بڑھ جائیگی۔280 ارب نیو کلئیرپاور پلانٹس کوادا ہوں گے۔ 220 ارب ایل این جی پاور پلانٹس، پانچ ارب سرکاری پاور پلانٹس کوملیں گے۔کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو بھی ادائیگی ہو گی۔نئی ڈیل 3 سے5 فیصد تک سستی ہے۔

  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 12.5 کھرب کا قرض سی پی پی اے کے کھاتوں میں لیا جا ئے گا۔یہ مجموعی سرکاری قرض کا حصہ نہیں ہو گا۔حکومت آئی پی پیز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر16 فیصد تک سود ادا کر رہی ہے۔نئی ڈی لآئی ایم ایف کی طرف سے منصوبے کی توثیق کے بعد ہوئی۔نئے منصوبے پر عمل درآمد سے گردشی قرضے ختم ہوجائینگے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینک 12.5 کھرب کا مجموعی قرض موجودہ انٹربینک ریٹ سے ایک فیصد کم پر دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نئے قرضوں اور 250 ارب کی بجٹ سپورٹ سے 15 کھرب کلئیر کرے گی۔مکمل ادائیگیوں کے عوض آئی پی پیز کیساتھ 272 ارب واجب الادا سود ختم کرنے کیلئے مذاکرات ہوں گے۔

Watch Live Public News